پی ٹی آئی کی سارہ احمد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی
الیکشن 2018ء میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا مقابلہ ایک خاتون امیدوار سے ہو گا، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سارہ احمد نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی کی قیادت کو درخواست دے دی ہے، سارہ احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بطور مرکزی امیدوار قومی اسمبلی کے جس حلقے سے الیکشن لڑیں گے وہ بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑیں گی۔