Posts

Showing posts from May, 2018

پی ٹی آئی کی سارہ احمد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی

Image
الیکشن  2018ء میں  وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف  کا مقابلہ ایک خاتون امیدوار سے ہو گا،  پاکستان تحریک انصاف  کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سارہ احمد نے  لاہور  کے  قومی اسمبلی  کے حلقہ این اے 132 سے  الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی کی قیادت کو درخواست دے دی ہے، سارہ احمد کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف  بطور مرکزی امیدوار  قومی اسمبلی  کے جس حلقے  سے  الیکشن  لڑیں گے وہ بھی اسی حلقے سے  الیکشن  لڑیں گی۔

چین کی مہربانی، پاکستان 1 کھرب روپے سے زائد کا بیرونی قرضہ بروقت اتارنے میں کامیاب ہوگیا

Image
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء)  چین  کی مہربانی سے  پاکستان  1 کھربے روپے سے زائد کا بیرونی  قرضہ  بروقت اتارنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  چین  کی جانب ست گزشتہ دنوں  پاکستان  کو خصوصی طور پر ایک ارب  ڈالر  سے زائد کی رقم فراہم کی گئی تھی۔ یہ رقم بنا سود کے  پاکستان  کو ادا کی گئی تھی۔ بتایا جا رہا تھا کہ  پاکستان  کو دی جانے والی رقم  پاکستان  کے  زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے دی گئی ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ  پاکستان  نے  چین  کی جانب سے ہی فراہم کردہ رقم کے  باعث بڑا بیرونی  قرضہ  ادا کیا ہے۔  چین  کی مہربانی سے پاکستان  1 کھربے روپے سے زائد کا بیرونی  قرضہ  بروقت اتارنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔  پاکستان  کی جانب سے متعدد غیر ملکی بینکوں اور دیگر اداروں کو قرضوں کی واپسی کی قسط  کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی رقم ادا کی گئی ہے۔ چند ہی دنوں میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے  زرمبادلہ  کے ذخائر اچانک خطرناک کم حد تک  پہنچ گئے تھے۔ تاہم  چین  کی جانب سے فراہم کردہ 1 ارب  ڈالر  سے زائد کی رقم کے  باعث  صورتحال قابو میں آگئی ہے۔