چین کی مہربانی، پاکستان 1 کھرب روپے سے زائد کا بیرونی قرضہ بروقت اتارنے میں کامیاب ہوگیا

چین کی مہربانی، پاکستان 1 کھرب روپے سے زائد کا بیرونی قرضہ بروقت اتارنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) چین کی مہربانی سے پاکستان 1 کھربے روپے سے زائد کا بیرونی قرضہ بروقت اتارنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی جانب ست گزشتہ دنوں پاکستان کو خصوصی طور پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم فراہم کی گئی تھی۔ یہ رقم بنا سود کے پاکستان کو ادا کی گئی تھی۔ بتایا جا رہا تھا کہ پاکستان کو دی جانے والی رقم پاکستان کے زرمبادلہکے ذخائر میں اضافے کیلئے دی گئی ہے۔

تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے چین کی جانب سے ہی فراہم کردہ رقم کے 
باعث بڑا بیرونی قرضہ ادا کیا ہے۔ چین کی مہربانی سےپاکستان 1 کھربے روپے سے زائد کا بیرونی قرضہ بروقت اتارنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے متعدد غیر ملکی بینکوں اور دیگر اداروں کو قرضوں کی واپسی کی قسط  کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی رقم ادا کی گئی ہے۔ چند ہی دنوں میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اچانک خطرناک کم حد تک 
پہنچ گئے تھے۔

تاہم چین کی جانب سے فراہم کردہ 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم کے  باعث 
صورتحال قابو میں آگئی ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 16 ارب ڈالر سے  زائد کی سطح پر موجود ہیں۔ جبکہ پاکستان کے ذمے واجب الادا قرضوں کا کل حجم 91 ارب ڈالرز سے زائد کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پی ٹی آئی کی سارہ احمد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی